قرآن 9:12 — آخری انتباہ(براءة)
اگر وہ اپنے عہد پورے کرنے کا وعدہ کرنے بعد اپنی قسمیں توڑیں ،تو تم ملحدوں کے سرداروں سے لڑ سکتے ہو۔تم ان سے کئے گئے عہد کے مزیدپابند نہیں ہو۔شاید کہ وہ باز رہیں ۔
[9:11] اگر وہ توبہ کرلیںاور نماز قائم کریں اور زکواۃ دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں ۔ہم اس طرح اپنی آیات کی تشریح کرتے ہیں ان لوگوں کےلئے جو جانتے ہیں ۔
[9:13] کیا تم ان لوگو ں سے جنگ نہیں کرو گے جنہوں نے اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ،پیغمبر کو ملک بدر کرنے کی کوشش کی ،اور یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جنگ میں پہل کی تھی ؟کیا تم ان سے خوفزدہ ہو؟وہ خدا ہی ہے جس سے تمہیں ڈرنا چاہیے ،اگر تم ایمان والے ہو۔