Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:123 — آخری انتباہ(براءة)

اے لوگو ،جو ایمان لائے ہو،تم ان کافروں سے لڑو جوتم پر حملہ آور ہوں۔انہیں پتہ چل جائے کہ تم سخت ہو ۔اور جان رکھو کہ خدا نیکو کاروں کے ساتھ ہے ۔

[9:122] جب مومن نکل پڑتے ہیں ،تو، ان میں سے سب ایسا نہ کریں ۔ہر گروہ میں سے چند ایک اپنا وقت دینی تعلیم کےلئے وقف کرکے نکلیں۔اس طرح وہ اپنا علم دوسروں تک منتقل کرسکتے ہیں جب وہ واپس آئیں ،تاکہ وہ مذہب کے بارے میں آگاہ رہیں ۔

[9:124] جب کوئی سورۃ نازل کی جاتی تھی تو ان میں سے بعض کہتے تھے ،’’کیا اس سورۃ نے تم میں سے کسی کا ایمان مضبوط کیا؟‘‘یقینا ،اس نے ان کا ایمان مضبوط کیا جو ایمان والے تھے ،اور وہ ہر آیت پر خوش ہوتے ہیں ۔