Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:18 — آخری انتباہ(براءة)

خدا کی مساجد میں باربار صرف وہ لوگ جاتے ہیں جو خدا پر اوریوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں،جو نمازقائم کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے خوف نہیں کھاتے ۔وہ یقینا ہدایت پانے والوں میں شامل ہونگے۔

[9:17] شرک کرنیوالے خد ا کی مساجد کی طرف باربار نہیں جاتے ،جبکہ وہ اپنے کفر کا اعتراف کرتے ہیں۔وہ اپنے اعمال تباہ کربیٹھے ہیں ،اوروہ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے ۔

[9:19] کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے ،مسجدحرام کا متولی ہونا، خدا اوریوم آخرت پر ایمان ،اور خدا کی راہ میں جدوجہد کا متبادل سمجھ رکھا ہے ؟یہ خدا کی نظر میں برابر نہیں ہیں۔خدا فاسدوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔