Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:19 — آخری انتباہ(براءة)

کیا تم نے حاجیوں کو پانی پلانے ،مسجدحرام کا متولی ہونا، خدا اوریوم آخرت پر ایمان ،اور خدا کی راہ میں جدوجہد کا متبادل سمجھ رکھا ہے ؟یہ خدا کی نظر میں برابر نہیں ہیں۔خدا فاسدوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[9:18] خدا کی مساجد میں باربار صرف وہ لوگ جاتے ہیں جو خدا پر اوریوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں،جو نمازقائم کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے خوف نہیں کھاتے ۔وہ یقینا ہدایت پانے والوں میں شامل ہونگے۔

[9:20] جو ایمان لاتے ہیں اور خدا کی راہ میں جان ومال سے جدوجہد کرتے ہیں ،خدا کی نگاہ میں ان کا مرتبہ بہت بلندہے ۔ یہ ہیں کامیاب ۔