Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:32 — آخری انتباہ(براءة)

وہ خداکے چراغ کو پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں ،لیکن خدا ،منکرین کے باوجود،اپنی روشنی کی تکمیل پر زور دیتا ہے ۔

[9:31] انہوں نے، خدا کی بجائے مذہبی راہنمائوںاور علما کو اپنا آقا بنا رکھا ہے *۔دوسروں نے مسیح ابن مریم خداکو بنالیا ۔ان تمام کو صرف واحد خدا کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔عظیم ہے اس کی ذات ۔وہ بالاتر ہے اس سے کہ اس کے شریک ہوں۔

[9:33] وہ وہ ہے جس نے اپنا پیغمبر* بھیجا ہدایت اور دین حق کے ساتھ ،اور اس کو تمام مذاہب پر غالب کریگا مشرکین کے باوجود۔