Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:31 — آخری انتباہ(براءة)

انہوں نے، خدا کی بجائے مذہبی راہنمائوںاور علما کو اپنا آقا بنا رکھا ہے *۔دوسروں نے مسیح ابن مریم خداکو بنالیا ۔ان تمام کو صرف واحد خدا کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔عظیم ہے اس کی ذات ۔وہ بالاتر ہے اس سے کہ اس کے شریک ہوں۔

[9:30] یہودیوں نے کہا،’’عزیر خدا کابیٹا ہے‘‘،جبکہ عیسائیوں نے کہا ،’’مسیح خدا کا بیٹا ہے!‘‘یہ کفریہ کلمات ہیں جو ان کی زبان سے نکلے ہیں ۔اس طرح یہ کفریہ کلمات ان سے ملاتے ہیں جنہوں نے ماضی میں کفر کیا تھا ۔خدا ان کو مسترد کرتا ہے ،یقینا یہ بھٹک چکے ہیں۔

[9:32] وہ خداکے چراغ کو پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں ،لیکن خدا ،منکرین کے باوجود،اپنی روشنی کی تکمیل پر زور دیتا ہے ۔