قرآن 9:30 — آخری انتباہ(براءة)
یہودیوں نے کہا،’’عزیر خدا کابیٹا ہے‘‘،جبکہ عیسائیوں نے کہا ،’’مسیح خدا کا بیٹا ہے!‘‘یہ کفریہ کلمات ہیں جو ان کی زبان سے نکلے ہیں ۔اس طرح یہ کفریہ کلمات ان سے ملاتے ہیں جنہوں نے ماضی میں کفر کیا تھا ۔خدا ان کو مسترد کرتا ہے ،یقینا یہ بھٹک چکے ہیں۔
[9:29] تم ان کے خلاف جوابی کارروائی کرو جو لوگ خدا پر ایمان نہیں رکھتے،نہ ہی یوم آخرت پر ،اور نہ ہی اس سے منع کرتے ہیں جو خدا اوراسکے پیغمبر نے ممنوع کررکھاہے ،اور نہ ہی وہ دین حق کی پابندی کرتے ہیں ۔ان میں سے وہ جن کو کتاب ملی ۔جب تک وہ واجب الاد ا ٹیکس نہیں دیتے ،مرضی سے یا بغیر مرضی ۔
[9:31] انہوں نے، خدا کی بجائے مذہبی راہنمائوںاور علما کو اپنا آقا بنا رکھا ہے *۔دوسروں نے مسیح ابن مریم خداکو بنالیا ۔ان تمام کو صرف واحد خدا کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا۔اس کے سوا کوئی خدا نہیں ۔عظیم ہے اس کی ذات ۔وہ بالاتر ہے اس سے کہ اس کے شریک ہوں۔