قرآن 9:29 — آخری انتباہ(براءة)
تم ان کے خلاف جوابی کارروائی کرو جو لوگ خدا پر ایمان نہیں رکھتے،نہ ہی یوم آخرت پر ،اور نہ ہی اس سے منع کرتے ہیں جو خدا اوراسکے پیغمبر نے ممنوع کررکھاہے ،اور نہ ہی وہ دین حق کی پابندی کرتے ہیں ۔ان میں سے وہ جن کو کتاب ملی ۔جب تک وہ واجب الاد ا ٹیکس نہیں دیتے ،مرضی سے یا بغیر مرضی ۔
[9:28] اے ایمان والو،مشرکین آلودہ ہیں ؛اس سال کے بعد انہیں مسجد مقدس میں آنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اگر تمہیں آمدن کھونے کاخوف ہے ،خدا تم پر اپنی نعمتوں کی بارش کریگا،اپنے حکم کے مطابق ۔ خدا عالم الغیب اور نہایت دانا ہے ۔
[9:30] یہودیوں نے کہا،’’عزیر خدا کابیٹا ہے‘‘،جبکہ عیسائیوں نے کہا ،’’مسیح خدا کا بیٹا ہے!‘‘یہ کفریہ کلمات ہیں جو ان کی زبان سے نکلے ہیں ۔اس طرح یہ کفریہ کلمات ان سے ملاتے ہیں جنہوں نے ماضی میں کفر کیا تھا ۔خدا ان کو مسترد کرتا ہے ،یقینا یہ بھٹک چکے ہیں۔