Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:34 — آخری انتباہ(براءة)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو،بہت سے مذہبی راہنمااور مبلغ لوگوں کی دولت ناجائز حاصل کرتے ہیں اور خدا کے راستے سے ہٹاتے ہیں ۔وہ جو سونے اور چاندی جمع کرتے ہیں ،اور خدا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے ،ان کو درد ناک عذاب کی وعید دو۔

[9:33] وہ وہ ہے جس نے اپنا پیغمبر* بھیجا ہدایت اور دین حق کے ساتھ ،اور اس کو تمام مذاہب پر غالب کریگا مشرکین کے باوجود۔

[9:35] وہ دن ضرور آئیگا جب ان کا سونا اور چاندی جہنم کی آگ میں دہکائے جائیں گے اور ان سے ان کے ماتھے ،اطراف اور پیٹھ کو داغا جائیگا :یہ ہے وہ جو تم نے اپنے آپ کے لئے سنبھال کررکھا تھا ،چنانچہ مزہ چکھو اس کا جو تم نے ذخیرہ کیا تھا ۔‘‘