Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:36 — آخری انتباہ(براءة)

مہینوں کی گنتی ،جہاں تک خدا کا تعلق ہے ،12*ہے۔یہ اس وقت سے خدا کا قانون چلا آرہاہے جب سے اس نے زمین اور آسمان خلق کئے ہیں ۔ان میں چار حرام ہیں ۔یہ دین مکمل ہے ؛تم ان مقدس مہینوں میں( لڑ ائی کر کے) اپنے نفوس کو خراب نہ کرو۔تاہم تم مشرکوں سے کھلم کھلی جنگ کا اعلان کرسکتے ہو(ان مقدس مہینوں میں بھی )اگر وہ تمہارے ساتھ کھلم کھلی جنگ کا اعلان کریں ،اور جان رکھو کہ خدا راستبازوں کے ساتھ ہے ۔

[9:35] وہ دن ضرور آئیگا جب ان کا سونا اور چاندی جہنم کی آگ میں دہکائے جائیں گے اور ان سے ان کے ماتھے ،اطراف اور پیٹھ کو داغا جائیگا :یہ ہے وہ جو تم نے اپنے آپ کے لئے سنبھال کررکھا تھا ،چنانچہ مزہ چکھو اس کا جو تم نے ذخیرہ کیا تھا ۔‘‘

[9:37] مقدس مہینوں کو بدلنا حددرجے انکار کی نشانی ہے۔یہ منکرین کی گمراہی میں مزیداضافہ کرتی ہے ۔وہ مقدس مہینوں اور عام مہینوں باہم بدلتے ہیں جبکہ خدا نے جتنے مہینوں کو مقدس ٹھہرایا ہے ان کی تعداد برقرار رکھتے ہیں ۔ا س طرح وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں جو خدا نے مقدس ٹھہرایا ہے ۔ان کے برے اعمال ان کی آنکھوں میں خوشنما بنادیئے گئے ہیں ۔خدا منکرین کو ہدایت نہیں دیتا ۔