Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:37 — آخری انتباہ(براءة)

مقدس مہینوں کو بدلنا حددرجے انکار کی نشانی ہے۔یہ منکرین کی گمراہی میں مزیداضافہ کرتی ہے ۔وہ مقدس مہینوں اور عام مہینوں باہم بدلتے ہیں جبکہ خدا نے جتنے مہینوں کو مقدس ٹھہرایا ہے ان کی تعداد برقرار رکھتے ہیں ۔ا س طرح وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں جو خدا نے مقدس ٹھہرایا ہے ۔ان کے برے اعمال ان کی آنکھوں میں خوشنما بنادیئے گئے ہیں ۔خدا منکرین کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[9:36] مہینوں کی گنتی ،جہاں تک خدا کا تعلق ہے ،12*ہے۔یہ اس وقت سے خدا کا قانون چلا آرہاہے جب سے اس نے زمین اور آسمان خلق کئے ہیں ۔ان میں چار حرام ہیں ۔یہ دین مکمل ہے ؛تم ان مقدس مہینوں میں( لڑ ائی کر کے) اپنے نفوس کو خراب نہ کرو۔تاہم تم مشرکوں سے کھلم کھلی جنگ کا اعلان کرسکتے ہو(ان مقدس مہینوں میں بھی )اگر وہ تمہارے ساتھ کھلم کھلی جنگ کا اعلان کریں ،اور جان رکھو کہ خدا راستبازوں کے ساتھ ہے ۔

[9:38] اے لوگو جوایمان لائے ہو،جب تمہیںکہا جائے ،’’خدا کی راہ میںجنگ کی تیاری کرو،‘‘تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو؟کیا تم نے آخرت کے بدلے اس دنیاوی زندگی کا انتخاب کرلیا ہے۔اس دنیا کا سازوسامان آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ۔