قرآن 9:38 — آخری انتباہ(براءة)
اے لوگو جوایمان لائے ہو،جب تمہیںکہا جائے ،’’خدا کی راہ میںجنگ کی تیاری کرو،‘‘تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو؟کیا تم نے آخرت کے بدلے اس دنیاوی زندگی کا انتخاب کرلیا ہے۔اس دنیا کا سازوسامان آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ۔
[9:37] مقدس مہینوں کو بدلنا حددرجے انکار کی نشانی ہے۔یہ منکرین کی گمراہی میں مزیداضافہ کرتی ہے ۔وہ مقدس مہینوں اور عام مہینوں باہم بدلتے ہیں جبکہ خدا نے جتنے مہینوں کو مقدس ٹھہرایا ہے ان کی تعداد برقرار رکھتے ہیں ۔ا س طرح وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں جو خدا نے مقدس ٹھہرایا ہے ۔ان کے برے اعمال ان کی آنکھوں میں خوشنما بنادیئے گئے ہیں ۔خدا منکرین کو ہدایت نہیں دیتا ۔
[9:39] اگر تم جنگ کےلئے تیار نہ ہوئے تو وہ تمہیں دردناک سزا دیگا اور تمہاری جگہ دوسروں لوگوں کولے آئیگا ؛تم اس کا کبھی کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔خدا قادر مطلق ہے ۔