قرآن 9:39 — آخری انتباہ(براءة)
اگر تم جنگ کےلئے تیار نہ ہوئے تو وہ تمہیں دردناک سزا دیگا اور تمہاری جگہ دوسروں لوگوں کولے آئیگا ؛تم اس کا کبھی کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔خدا قادر مطلق ہے ۔
[9:38] اے لوگو جوایمان لائے ہو،جب تمہیںکہا جائے ،’’خدا کی راہ میںجنگ کی تیاری کرو،‘‘تم کیوں زمین سے چمٹ جاتے ہو؟کیا تم نے آخرت کے بدلے اس دنیاوی زندگی کا انتخاب کرلیا ہے۔اس دنیا کا سازوسامان آخرت کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ۔
[9:40] اگر تم اس کی (پیغمبر کی)مدد کرنے میں ناکام رہے تو خدا اس کی مددپہلے ہی کرچکا ہے۔اس طرح جب منکرین نے اس کا تعاقب کیا ،اور وہ غار میں دو میں سے ایک تھا ،اس نے اپنے دوست سے کہا ،’’فکرنہ کرو؛خدا ہمارے ساتھ ہے ۔‘‘تب خدا نے اس پر سکون اور سلامتی نازل فرمائی اور غیر مرئی سپاہیوں سے اس کی مدد کی ۔اس نے منکرین کا بول نیچا کردیا ۔خدا کا بول سب سے غالب رہتاہے۔خدا قادرمطلق ہے، نہایت دانا ہے ۔