Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:40 — آخری انتباہ(براءة)

اگر تم اس کی (پیغمبر کی)مدد کرنے میں ناکام رہے تو خدا اس کی مددپہلے ہی کرچکا ہے۔اس طرح جب منکرین نے اس کا تعاقب کیا ،اور وہ غار میں دو میں سے ایک تھا ،اس نے اپنے دوست سے کہا ،’’فکرنہ کرو؛خدا ہمارے ساتھ ہے ۔‘‘تب خدا نے اس پر سکون اور سلامتی نازل فرمائی اور غیر مرئی سپاہیوں سے اس کی مدد کی ۔اس نے منکرین کا بول نیچا کردیا ۔خدا کا بول سب سے غالب رہتاہے۔خدا قادرمطلق ہے، نہایت دانا ہے ۔

[9:39] اگر تم جنگ کےلئے تیار نہ ہوئے تو وہ تمہیں دردناک سزا دیگا اور تمہاری جگہ دوسروں لوگوں کولے آئیگا ؛تم اس کا کبھی کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔خدا قادر مطلق ہے ۔

[9:41] تم ہنسی خوشی جنگ کی تیاری کرو،کم یازیادہ،اوراپنےمالاورجان سےخداکی راہ میں جدوجہدکرو۔یہ تمہارےلئےبہترہے،کاش تم جانتے۔