Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:41 — آخری انتباہ(براءة)

تم ہنسی خوشی جنگ کی تیاری کرو،کم یازیادہ،اوراپنےمالاورجان سےخداکی راہ میں جدوجہدکرو۔یہ تمہارےلئےبہترہے،کاش تم جانتے۔

[9:40] اگر تم اس کی (پیغمبر کی)مدد کرنے میں ناکام رہے تو خدا اس کی مددپہلے ہی کرچکا ہے۔اس طرح جب منکرین نے اس کا تعاقب کیا ،اور وہ غار میں دو میں سے ایک تھا ،اس نے اپنے دوست سے کہا ،’’فکرنہ کرو؛خدا ہمارے ساتھ ہے ۔‘‘تب خدا نے اس پر سکون اور سلامتی نازل فرمائی اور غیر مرئی سپاہیوں سے اس کی مدد کی ۔اس نے منکرین کا بول نیچا کردیا ۔خدا کا بول سب سے غالب رہتاہے۔خدا قادرمطلق ہے، نہایت دانا ہے ۔

[9:42] اگر کوئی فوری فائدہ ہوتا اور سفر بھی کم ہوتا ،تو وہ تمہاری پیروی کرتے ۔لیکن جدوجہد کرنا ان پر بہت زیادہ بھاری ہے۔وہ خدا کی قسم کھائیں گے :’’اگر ہم کرسکتے ‘تو ہم تمہارے ساتھ چل پڑتے۔‘‘اس طرح وہ اپنا ہی نقصان کرتے ہیں ،اور خدا جانتا ہے کہ و ہ جھوٹے ہیں ۔