قرآن 9:43 — آخری انتباہ(براءة)
خدا نے تمہیں معاف کردیا ہے :تم نے انہیں( پیچھے رہنے )کی اجازت کیوں دی ،قبل اس کے تم امتیاز کرتے ان کا جو حق پر ہیں جھوٹوں میں سے ؟
[9:42] اگر کوئی فوری فائدہ ہوتا اور سفر بھی کم ہوتا ،تو وہ تمہاری پیروی کرتے ۔لیکن جدوجہد کرنا ان پر بہت زیادہ بھاری ہے۔وہ خدا کی قسم کھائیں گے :’’اگر ہم کرسکتے ‘تو ہم تمہارے ساتھ چل پڑتے۔‘‘اس طرح وہ اپنا ہی نقصان کرتے ہیں ،اور خدا جانتا ہے کہ و ہ جھوٹے ہیں ۔
[9:44] جو خدا اور روز آخرت پر سچا ایمان رکھتے ہیں وہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے موقع سے بچنے کی تم سے اجازت طلب نہیں کرتے ۔خدا راستبازوں سے پوری طرح باخبر ہے ۔