Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:44 — آخری انتباہ(براءة)

جو خدا اور روز آخرت پر سچا ایمان رکھتے ہیں وہ خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے موقع سے بچنے کی تم سے اجازت طلب نہیں کرتے ۔خدا راستبازوں سے پوری طرح باخبر ہے ۔

[9:43] خدا نے تمہیں معاف کردیا ہے :تم نے انہیں( پیچھے رہنے )کی اجازت کیوں دی ،قبل اس کے تم امتیاز کرتے ان کا جو حق پر ہیں جھوٹوں میں سے ؟

[9:45] عذر کی خواہش صرف وہ لوگ کرتے ہیں جو حقیقی معنوں میں خدا اور روز آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ۔ان کے دل شک سے بھرے ہوتے ہیں،اور ان کے شکو ک انہیں متزلزل کرتے ہیں ۔