Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:83 — آخری انتباہ(براءة)

اگر خدا کی طرف سے دوبارہ وہ صورتحال آجائے جب وہ تمہارے ساتھ جانے کےلئے تمہاری اجازت طلب کریں ،تو انہیں کہو،’’تم ہرگز میرے ساتھ نہیں جاسکتے ،اور نہ ہی تم میرے ہمراہ دشمنوں سے جنگ کرو ۔کیونکہ تم نے قبل ازیں پیچھے ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہنا پسند کیا تھا ۔اس لئے تم پیچھے رہنے والوں کے ساتھ ہی رہو۔‘‘

[9:82] انہیں تھوڑا ہنسنے اور بہت زیادہ رونے دو ۔یہ بدلہ ہے ان گناہوں کا جو انہوں نے کمائے ہیں ۔

[9:84] تم ان میں سے کسی کی نمازجنازہ نہ پڑھنا جب وہ مرجائے ،نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہونا ۔وہ خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہیں لائے ،اور فسق کی حالت میں مر گئے ۔