قرآن 9:84 — آخری انتباہ(براءة)
تم ان میں سے کسی کی نمازجنازہ نہ پڑھنا جب وہ مرجائے ،نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہونا ۔وہ خدا اور اس کے پیغمبر پر ایمان نہیں لائے ،اور فسق کی حالت میں مر گئے ۔
[9:83] اگر خدا کی طرف سے دوبارہ وہ صورتحال آجائے جب وہ تمہارے ساتھ جانے کےلئے تمہاری اجازت طلب کریں ،تو انہیں کہو،’’تم ہرگز میرے ساتھ نہیں جاسکتے ،اور نہ ہی تم میرے ہمراہ دشمنوں سے جنگ کرو ۔کیونکہ تم نے قبل ازیں پیچھے ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہنا پسند کیا تھا ۔اس لئے تم پیچھے رہنے والوں کے ساتھ ہی رہو۔‘‘
[9:85] ان کے مال اور اولاد سے متاثر مت ہونا ؛خدا ان کو ان کےلئے اس دنیا میں مصیبت کا ذریعہ بنا دیتا ہے ،اور ان کی جانیں کافروں کی طرح نکلتی ہیں ۔