قرآن 9:91 — آخری انتباہ(براءة)
انکا کوئی قصور نہیں جو کمزور ہیں یا بیمار اور جن کے پاس دینے کو کچھ نہیں ،جب تک وہ خدا اور اس کے پیغمبر سے وابستہ رہتے ہیں ۔ان میں جو پرہیز گار ہیں ان کو قصور وار نہ سمجھا جائے ۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنیوالا ہے ۔
[9:90] عربوں نے عذر کئے اور تم سے پیچھے ٹھہرنے کی اجازت طلب کرنے کےلئے آئے ۔یہ علامت ہے خدا اور اس کے رسول سے انکے انکار کی ۔وہ پیچھے ٹھہر تے ہیں ۔بے شک ،ان میں سے جو کفر کرتے ہیں ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔
[9:92] وہ بھی معاف کردئیے گئے ہیں جو تمہارے ساتھ شامل ہونے کی خوہش لے کر تمہارے پاس آئے ،لیکن آپ نے ان سے کہہ دیا ،’’میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تمہیں ساتھ لے جا سکو ں ۔‘‘ تب وہ آنکھوں میں آنسو لیے واپس چلے گئے ۔انہیں اس بات کا حقیقی صدمہ تھا کہ ان کے پاس حصہ ڈالنے کو کچھ نہیں ۔