Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 9:92 — آخری انتباہ(براءة)

وہ بھی معاف کردئیے گئے ہیں جو تمہارے ساتھ شامل ہونے کی خوہش لے کر تمہارے پاس آئے ،لیکن آپ نے ان سے کہہ دیا ،’’میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تمہیں ساتھ لے جا سکو ں ۔‘‘ تب وہ آنکھوں میں آنسو لیے واپس چلے گئے ۔انہیں اس بات کا حقیقی صدمہ تھا کہ ان کے پاس حصہ ڈالنے کو کچھ نہیں ۔

[9:91] انکا کوئی قصور نہیں جو کمزور ہیں یا بیمار اور جن کے پاس دینے کو کچھ نہیں ،جب تک وہ خدا اور اس کے پیغمبر سے وابستہ رہتے ہیں ۔ان میں جو پرہیز گار ہیں ان کو قصور وار نہ سمجھا جائے ۔خدا معاف کرنیوالا اور نہایت رحم کرنیوالا ہے ۔

[9:93] قصور ان کا ہے جو پیچھے رہنے کےلئے تمہاری اجازت طلب کرتے ہیں ،جبکہ ان کے پاس کوئی عذر نہیں ۔انہوں نے پیچھے ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہنا پسند کیا ہے ۔چنانچہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگادی ہے ،اسطرح ،ان کو کچھ پتہ نہیں چلتا ۔