قرآن 9:94 — آخری انتباہ(براءة)
جب آپ(جنگ سے) واپس ان کی طرف آتے ہیں تو وہ آپ سے معذرت کرتے ہیں۔کہہ دیجیے ،’’معذرت مت کرو؛اب ہمیں تم پر کوئی اعتماد نہیں ۔خدا نے تمہارے بارے میں ہمیں مطلع کردیا ہے ۔‘‘خدا تمہارے اعمال پر نظر رکھے گا اور اس کا پیغمبر بھی ،پھر تم تمام خفیہ اور ظاہر ی باتیں جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے ،تب وہ تمہیں ہر اس چیز آگاہ کریگا جو تم نے کی تھی۔
[9:93] قصور ان کا ہے جو پیچھے رہنے کےلئے تمہاری اجازت طلب کرتے ہیں ،جبکہ ان کے پاس کوئی عذر نہیں ۔انہوں نے پیچھے ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہنا پسند کیا ہے ۔چنانچہ خدا نے ان کے دلوں پر مہر لگادی ہے ،اسطرح ،ان کو کچھ پتہ نہیں چلتا ۔
[9:95] جب تم ان کے پاس واپس آئو گے تو وہ تم سے خدا کی قسم کھائیں گے تا کہ تم ان سے صرف نظر کرو ۔تم ان سے لازمی صرف نظر کرو ۔وہ آلودہ ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ان کے گناہوںکا بدلہ،جو انہوں نے کمائے ہیں ۔