قرآن 10:15 — یونس(یونس)
جب ہماری آیات ان کوسنائی جاتی ہیں،جو ہم سے ملاقات کی توقع نہیں رکھتے ، کہتے ہیں ،’’لاؤ کوئی قرآن* اس کے علاوہ یا اس کو بدل دو ! ‘‘ کہہ دیجیے ،’’میں اس کواپنے طو رپر بدل نہیں سکتا ،میں توصرف اس کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی کیا جاتا ہے ۔میں ڈرتا ہوں ،اگر میں نے اپنے رب کی نافرمانی کی ،ایک زبردست عذاب والے دن سے ۔‘‘
[10:14] پھر ہم نے تمہیں زمین کا وارث بنایا ان کے بعد ،یہ دیکھنے کےلئے کہ تم کیسے کرتے ہو۔
[10:16] کہہ دیجیے،’’اگر خدا چاہتا ،میں تمہیں یہ پڑھ کرنہ سناتا ،اور نہ ہی تمہیں اس بارے میں کسی چیز کا علم ہوتا ۔میں تمہارے ساتھ رہا ہوں عمر بھر ،اس سے پہلے(اور تم مجھے جانتے ہوبطور صادق اور عقل مند انسان کے)۔کیا تم سمجھتے نہیں ہو ؟‘‘