قرآن 10:39 — یونس(یونس)
حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اس کو پڑھے اورپرکھے بغیر اور سمجھنے سے پہلے جھٹلایا ہے۔اسی طرح ان سے پہلے جو کفر کرتے تھے انہوں نے کیا تھا ۔اس لیے اب حد سے بڑھنے والوں کا انجام دیکھو۔
[10:38] کیاوہ یہ کہتے ہیں،’’اس نے اس کو خودبنایا ہے،‘‘تو پھر اس جیسی ایک سورۃ بنائو،اورجس کو چاہو بلا لو،سوائے خدا کے،اگر تم سچے ہوتو۔‘‘
[10:40] ان میں سے بعض (اس کتاب پر) ایمان رکھتے ہیں،جبکہ دوسرے اس پر ایمان نہیں رکھتے۔تمہارا رب بدکاروں کو خوب جانتا ہے۔