قرآن 10:46 — یونس(یونس)
خواہ ہم تمہیں دکھا دیںکچھ حصہ (بدلے کا)جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے،یا اس سے پہلے تمہاری زندگی ختم کردیں،انہیں آخر کار ہماری ہی طرف لوٹناہے۔خدا گواہ ہے ہر اس چیز پر جو یہ کرتے ہیں۔
[10:45] اس دن جب وہ ان تمام کو حاظر کریگا،انہیں ایسے محسوس ہوگا جیسے وہ اس دنیا میں دن کا ایک گھنٹہ رہے ہوں،جس میں وہ ملے ۔بے شک وہ لوگ خسارے میں ہیں جنہوں نے خدا سے ملاقات کا انکار کیا ؛اور گمراہی کا راستہ اختیار کیا ۔
[10:47] ہر قوم کے لیے ایک پیغمبرہے۔جب ان کا پیغمبر آجاتا ہے ،ان کا فیصلہ انصاف سے کیا جاتاہے،ذرہ بھر بے انصافی کے بغیر۔