Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:145 — بچھیا(البقرة)

اگر تم ان اہل کتاب کو ہرقسم کا معجز ہ بھی دکھا دو تب بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہیں کرینگے ۔نہ ہی تم ان کے قبلے کی پیروی کرنا۔وہ تو ایک دوسرے کے قبلے کی پیروی بھی نہیں کرتے ۔اگر تم نے اس علم کے باوجود جوتمہارے پاس آچکا ہے ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو تمہارا شمار ظالموں میں ہوگا۔

[2:144] ہم نے تمہارا چہرہ آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھا ہے(درست رخ کی تلاش میں)۔اب ہم تم کووہی قبلہ عطا کرتے ہیں جو تم کو پسند ہے ۔اب اس کے بعد،تم مقدس مسجد کی طرف اپنا رخ پھیر لینا ۔ تم جہاں بھی ہو، تم سب اپنا رخ اس کی طرف کرلینا۔وہ جنہیں پچھلی آسمانی کتاب موصول ہوئی تھی جانتے ہیں کہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سےسچ ہے۔یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں خدا اس سے ہر گز بے خبر نہیں ۔

[2:146] جن لوگوں کو کتاب موصول ہوئی ہے وہ اس میں موجود سچ کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طر ح اپنے بچوں کو ۔اس کے باوجود، ان میں سے بعض سچ کو چھپاتے ہیں، جان بوجھ کر۔