قرآن 2:144 — بچھیا(البقرة)
ہم نے تمہارا چہرہ آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھا ہے(درست رخ کی تلاش میں)۔اب ہم تم کووہی قبلہ عطا کرتے ہیں جو تم کو پسند ہے ۔اب اس کے بعد،تم مقدس مسجد کی طرف اپنا رخ پھیر لینا ۔ تم جہاں بھی ہو، تم سب اپنا رخ اس کی طرف کرلینا۔وہ جنہیں پچھلی آسمانی کتاب موصول ہوئی تھی جانتے ہیں کہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سےسچ ہے۔یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں خدا اس سے ہر گز بے خبر نہیں ۔
[2:143] اس طرح ہم نے تمہیں ایک غیر جانبدا ر امت بنایا ہے تاکہ تم لوگوں کے گواہ رہواور پیغمبر تمہارے درمیان گواہ ررہے۔ہم نے قبلہ کارخ اس لیے تبدیل کیا ہے کہ ان میں فرق کیا جا سکے جو پیغمبر کی فوری پیروی کرتا ہے ان میں سے جو الٹے قدموں پھر جائیں ۔یہ ایک سخت آزمائش تھی مگر ان کیلئے نہیں جن کو خدا نے ہدایت دی ہے ۔خدا کبھی تمہاری عبادت ضائع نہیں کرتا۔خدا لوگوں کے حق میں نہایت شفیق اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[2:145] اگر تم ان اہل کتاب کو ہرقسم کا معجز ہ بھی دکھا دو تب بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہیں کرینگے ۔نہ ہی تم ان کے قبلے کی پیروی کرنا۔وہ تو ایک دوسرے کے قبلے کی پیروی بھی نہیں کرتے ۔اگر تم نے اس علم کے باوجود جوتمہارے پاس آچکا ہے ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کی تو تمہارا شمار ظالموں میں ہوگا۔