قرآن 2:186 — بچھیا(البقرة)
جب میر ے بندے تم سے میرے بارے میں پوچھیں، میں ہمیشہ قریب ہوں۔ جب وہ دعائیں کرتے ہیں تو میں انہیں سنتا ہوں۔اگر لوگ ہدایت چاہتے ہیں تو وہ میری (دعوت) کا جواب دیں اور مجھ پر ایمان لائیں ۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میری سنیں اور مجھ پر ایمان لائیں ہدایت حاصل کرنے کے لیۓ۔
[2:185] رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا تھا، لوگوں کیلئے ہدایت ، واضع تعلیمات اور ایک قانونی کتاب فراہم کرتے ۔تم میں سے جو کوئی بھی اس مہینے کو پاۓ، وہ اس میں روز ے رکھے ۔وہ جو بیمار ہوں یا سفر میں ہوں تو وہ اتنے روزوں کی تعداد دوسرے دنوں میں متبادل کرسکتے ہیں ۔خدا تمہارے لیۓ آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں ،تاکہ تم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکو،اور خدا کی تعریف کرو تمہیں ہدایت دینے کے لیۓ، اور اپنی شکرگذاری کا اظہار کرنے کے لیۓ۔
[2:187] رمضان کی راتوں میں تمہیں اپنی بیویوں کے ساتھ مباشرت کرنے کی اجازت ہے ۔وہ تمہاری راز داں ہیں اور تم ان کے راز داں ہو۔خدا کومعلوم تھا کہ تم اپنی روحوں کے ساتھ دھوکہ دھی کرتے تھے اور اس نے تمہیں بخشا اور تم سے درگز ر کیا ۔اب تم اپنی بیویوں کے ساتھ مباشرت کر سکتے ہو ، اس کے حصول میں جس کی خدا نے تمہیں اجازت دی ہے۔تم کھا اور پی سکتے ہو تب تک کہ صبح کی دھاری اندھیرے کی دھاری سے الگ نظر آنے لگے ۔اسکے بعد، تم سورج غروب ہونے تک روزہ رکھنا۔اگر تم مسجد میں اعتکاف کرنے کافیصلہ کرو تو تمہارے لیۓ مباشرت ممنوع ہے (رمضان کے آخری دس دنوں کیلئے ) ۔یہ خدا کے قوانین ہیں ان کی خلاف ورزی نہ کرنا۔اس طرح خدالوگوں کیلئے اپنے انکشافات کو واضع کرتا ہے تاکہ وہ نجات حاصل کر سکیں ۔