قرآن 2:185 — بچھیا(البقرة)
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا تھا، لوگوں کیلئے ہدایت ، واضع تعلیمات اور ایک قانونی کتاب فراہم کرتے ۔تم میں سے جو کوئی بھی اس مہینے کو پاۓ، وہ اس میں روز ے رکھے ۔وہ جو بیمار ہوں یا سفر میں ہوں تو وہ اتنے روزوں کی تعداد دوسرے دنوں میں متبادل کرسکتے ہیں ۔خدا تمہارے لیۓ آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں ،تاکہ تم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکو،اور خدا کی تعریف کرو تمہیں ہدایت دینے کے لیۓ، اور اپنی شکرگذاری کا اظہار کرنے کے لیۓ۔
[2:184] مخصوص دن (روزوں کیلئے مقرر ہیں) ؛اگر کوئی بیمار ہو یا سفر میں ہو تو ،دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد متبادل کرسکتا ہے ۔جولوگ روزہ رکھ سکتے ہوں ،مگر سخت مشکل کے ساتھ، تو وہ ہر روزے کے توڑنے کے بدلے ایک غریب کوکھانا کھلائیں ۔اوراگر کوئی اپنی مرضی سے( زیادہ نیک کام کرئے)، تو یہ بہتر ہے ۔لیکن روزہ رکھنا تمہارے لیۓ بہترین ہے، اگر کہ تم جانتے۔
[2:186] جب میر ے بندے تم سے میرے بارے میں پوچھیں، میں ہمیشہ قریب ہوں۔ جب وہ دعائیں کرتے ہیں تو میں انہیں سنتا ہوں۔اگر لوگ ہدایت چاہتے ہیں تو وہ میری (دعوت) کا جواب دیں اور مجھ پر ایمان لائیں ۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ میری سنیں اور مجھ پر ایمان لائیں ہدایت حاصل کرنے کے لیۓ۔