قرآن 2:233 — بچھیا(البقرة)
طلاق شدہ مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال تک دودھ پلائیں، اگر باپ چاہے۔ باپ ماں کا کھانا اور لباس منسفانہ طور پر مہیا کرے گا۔ کسی پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے ۔ کسی ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچایا جائے ۔اور نہ ہی اس کے بچے کی وجہ سے باپ کو نقصان پہنچایا جاۓ ۔(اگر باپ کا انتقال ہو جائے) تو اس کا وارث یہ ذمہ داریاں سنبھالے گا ۔ اگر شیر خوار کے والدین باہمی مشاورت کے بعد علیحدہ ہونے پر متفق ہو جائیں، تو وہ ایسا کرنے سے کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ تم کچھ غلط نہیں کرتے اگر تم دودہ پلانے والی دائوں کو مقرر کر لو جب تک کہ تم ان کو انصاف کے ساتھ معاوضہ ادا کرو ۔ تم خدا کی تعظیم کرو جان لو خدا وہ سب کچھ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو۔
[2:232] اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو، ایک بار جب وہ اپنی مدت پوری کر لیں، تو انہیں اپنے شوہروں سے دوبارہ شادی کرنے سے نہ روکو، اگر وہ آپس میں راضی ہوں ۔ اس پر تم میں سے وہ لوگ غور کریں جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ اور زیادہ پرہیزگار ہے۔ خدا جانتا ہے، جبکہ تم نہیں جانتے۔
[2:234] جو لوگ مر جا ٗئیں اور بیویاں چھوڑ جا ئیں ہیں، ان کی بیواؤں کو (دوسری شادی کرنے سے پہلے) چار مہینے اور دس دن انتظار کرنا چاہیے۔ ایک بار جب وہ اپنی عدت پوری کر لیں، تووہ جو بھی نیک کام کرنا چاہیں تم انہیں اجازت دینے میں کوئی غلطی نہیں کرتے ۔خدا تمہارے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔