Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:232 — بچھیا(البقرة)

اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو، ایک بار جب وہ اپنی مدت پوری کر لیں، تو انہیں اپنے شوہروں سے دوبارہ شادی کرنے سے نہ روکو، اگر وہ آپس میں راضی ہوں ۔ اس پر تم میں سے وہ لوگ غور کریں جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ اور زیادہ پرہیزگار ہے۔ خدا جانتا ہے، جبکہ تم نہیں جانتے۔

[2:231] ‎اگر تم عورتوں کو طلاق دیتے ہو ایک بار جب وہ اپنا وقفہ (تین حیض ) کی عدت پوری کر لیں تو تم انہیں ایک ہی گھر میں خوش اسلوبی سے رہنے دو یا انہیں خوش اسلوبی سے چھوڑ دیو ۔ انہیں انتقام کے طور پر ان کی مرضی کے خلاف رہنے پر مجبور نہ کرو جو کوئی ایسا کرتا ہے وہ اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔ خدا کی آیات کو کھیل نہ بناؤ ۔ خدا نے جو نہمتیں تم پر کیں ہیں ان کو یاد رکھو ۔اس نے تم کو کتاب اور حکمت دی ہے تاکہ تم روشنی پاو ۔ خدا سے ڈرواور جان لو کہ خدا ہر چیز سے باخبر ہے۔

[2:233] طلاق شدہ مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال تک دودھ پلائیں، اگر باپ چاہے۔ باپ ماں کا کھانا اور لباس منسفانہ طور پر مہیا کرے گا۔ کسی پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے ۔ کسی ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچایا جائے ۔اور نہ ہی اس کے بچے کی وجہ سے باپ کو نقصان پہنچایا جاۓ ۔(اگر باپ کا انتقال ہو جائے) تو اس کا وارث یہ ذمہ داریاں سنبھالے گا ۔ اگر شیر خوار کے والدین باہمی مشاورت کے بعد علیحدہ ہونے پر متفق ہو جائیں، تو وہ ایسا کرنے سے کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ تم کچھ غلط نہیں کرتے اگر تم دودہ پلانے والی دائوں کو مقرر کر لو جب تک کہ تم ان کو انصاف کے ساتھ معاوضہ ادا کرو ۔ تم خدا کی تعظیم کرو جان لو خدا وہ سب کچھ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو۔