قرآن 2:231 — بچھیا(البقرة)
اگر تم عورتوں کو طلاق دیتے ہو ایک بار جب وہ اپنا وقفہ (تین حیض ) کی عدت پوری کر لیں تو تم انہیں ایک ہی گھر میں خوش اسلوبی سے رہنے دو یا انہیں خوش اسلوبی سے چھوڑ دیو ۔ انہیں انتقام کے طور پر ان کی مرضی کے خلاف رہنے پر مجبور نہ کرو جو کوئی ایسا کرتا ہے وہ اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔ خدا کی آیات کو کھیل نہ بناؤ ۔ خدا نے جو نہمتیں تم پر کیں ہیں ان کو یاد رکھو ۔اس نے تم کو کتاب اور حکمت دی ہے تاکہ تم روشنی پاو ۔ خدا سے ڈرواور جان لو کہ خدا ہر چیز سے باخبر ہے۔
[2:230] اگر وہ اسے (تیسری بار) طلاق دے دے تو اس کے لیے اس سے دوبارہ شادی کرنا حرام ہے، جب تک کہ وہ کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرے، پھر وہ اسے طلاق دے دے۔ پہلا شوہر پھر اس سے دوبارہ شادی کر سکتا ہے، جب تک کہ وہ خدا کے قوانین پر عمل کریتے ہیں یہ خدا کے قوانین ہیں؛ وہ ان کی وضاحت کرتا ہے ان لوگوں کے لیےجو جانتے ہیں۔
[2:232] اگر تم عورتوں کو طلاق دے دو، ایک بار جب وہ اپنی مدت پوری کر لیں، تو انہیں اپنے شوہروں سے دوبارہ شادی کرنے سے نہ روکو، اگر وہ آپس میں راضی ہوں ۔ اس پر تم میں سے وہ لوگ غور کریں جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ اور زیادہ پرہیزگار ہے۔ خدا جانتا ہے، جبکہ تم نہیں جانتے۔