Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:234 — بچھیا(البقرة)

جو لوگ مر جا ٗئیں اور بیویاں چھوڑ جا ئیں ہیں، ان کی بیواؤں کو (دوسری شادی کرنے سے پہلے) چار مہینے اور دس دن انتظار کرنا چاہیے۔ ایک بار جب وہ اپنی عدت پوری کر لیں، تووہ جو بھی نیک کام کرنا چاہیں تم انہیں اجازت دینے میں کوئی غلطی نہیں کرتے ۔خدا تمہارے ہر کام سے پوری طرح باخبر ہے۔

[2:233] طلاق شدہ مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال تک دودھ پلائیں، اگر باپ چاہے۔ باپ ماں کا کھانا اور لباس منسفانہ طور پر مہیا کرے گا۔ کسی پر اس کی استطاعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے ۔ کسی ماں کو اس کے بچے کی وجہ سے نقصان نہیں پہنچایا جائے ۔اور نہ ہی اس کے بچے کی وجہ سے باپ کو نقصان پہنچایا جاۓ ۔(اگر باپ کا انتقال ہو جائے) تو اس کا وارث یہ ذمہ داریاں سنبھالے گا ۔ اگر شیر خوار کے والدین باہمی مشاورت کے بعد علیحدہ ہونے پر متفق ہو جائیں، تو وہ ایسا کرنے سے کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ تم کچھ غلط نہیں کرتے اگر تم دودہ پلانے والی دائوں کو مقرر کر لو جب تک کہ تم ان کو انصاف کے ساتھ معاوضہ ادا کرو ۔ تم خدا کی تعظیم کرو جان لو خدا وہ سب کچھ دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[2:235] تم عورتوں سے اپنی منگنی کا اعلان کرنے یا اسے خفیہ رکھنے میں کوئی گناہ نہیں کرتے۔ خدا جانتا ہے کہ تم ان کے بارے میں سوچو گے۔ ان سے چھپ کر نہ ملو، جب تک کہ تمہارے پاس کوئی نیک بات کرنے کو نہ ہو۔ شادی کی تکمیل اس وقت تک نہ کرو جب تک ان کی عدت پوری نہ ہو جائے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا تمہارے اندرونی خیالات کو جانتا ہے، اور اس سے ڈرو۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔