قرآن 2:24 — بچھیا(البقرة)
کیا تم ایسا کرسکتے ہو؟یقیناتم ایسا کبھی نہیں کرسکتے توپھردوزخ کی آگ سے باخبر رہو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔دوزخ کافروں کی منتظر ہے۔
[2:23] اگر تمہیں اس بارے میں ذرہ بھی شک ہے جو ہم نے اپنے بندے* پراتارا ہے توان جیسی ایک سورۃ بنا کر دکھا دواوراگر تم سچے ہوتو اپنے گواہوں کو بلاؤ۔
[2:25] 25. ان لوگوں کو خوشخبری سناؤ جو ایمان لائے اورپرہیز گاری کی زندگی گزارتے ہیں وہ ایسے باغوں میں رہیں گے جہاں نہریں بہتی ہونگی اور وہ کہیں گے ’’یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی فراہم کیا گیا تھا ‘‘۔اس طرح انہیں مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔ان کو پاک ازواج ملیں گے اور وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے۔