Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:271 — بچھیا(البقرة)

اگر تم اپنی خیراتوں کو ظاہر کرتے ہو تو پھر بھی وہ اچھی ہیں۔ لیکن اگر تم انہیں بےنام رکھو اور غریبوں کو دو تو یہ تمھارے لیے بہتر ہے اس سے تمھارے زیادہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔تم جو کچھ بھی کرتے ہو خدا اس سے مکمل طور پر باخبر ہے۔

[2:270] تم جو بھی خیرات دیتے ہو، یا تم کوئی خیراتی عہد پورا کرتے ہو، خدا اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ جہاں تک بدکاروں کا تعلق ہے تو ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔

[2:272] تم کسی کو ہدایت دینے کے ذمہ دار نہیں ہو۔صرف خدا ہی ہے جو ہدایت دیتا ہے ان کو جو (ہدایت) پانا چاہتے ہیں۔ تم جو بھی خیرات دیتے ہو وہ تمہارے اپنی ہی بہتری کے لئے ہے۔ تم جو بھی خیرات دینا وہ خدا کی رضا کے لیے ہونی چاہیے ۔ اور تم جو بھی خیرات دو گے اس کا تمہیں بدلہ ملے گا ، بغیر کسی ناانصافی کے ۔