Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:274 — بچھیا(البقرة)

جو لوگ رات دن، پوشیدہ اور علانیہ خیرات دیتے ہیں، اس کا اجر وہ اپنے پروردگار سے پاتے ہیں ؛ نہ انہیں کوئی خوف ہوگا، نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

[2:273] خیرات ان غریبوںں کو جانی چاہیے جو خدا کی راہ میں تکلیف اٹھا رہے ہیں، اور ہجرت بھی نہیں کر سکتے۔ ان کے وقار کے باعث بے خبر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ امیر ہیں۔ لیکن تم انہیں خاص نشانیوں سے پہچان سکتے ہو ۔ وہ لوگوں سے مسلسل طور پربھیک نہیں مانگتے۔ تم جو بھی خیرات دیتے ہو ، خدا اس سے مکمل طور پر باخبر ہے۔

[2:275] وہ جو سود لیتے ہیں ، ان لوگوں کی طرح ہیں جو شیطان کے زیر اثر ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دعوی کرتے ہیں کہ سود بھی تجارت کی طرح ہے۔ تاہم، خدا تجارت کی اجازت دیتا ہے، اور سود کو منع کرتاہے۔ پس جو کوئی اپنے رب کے اس حکم پر عمل کرتا ہے، اور سود سے باز رہتا ہے، وہ اپنی گزشتہ کمائی کو رکھ سکتا ہے، اور اس کا فیصلہ خدا کے سپرد ہے۔ جہاں تک وہ جو سود پر جمےرہتے ہیں وہ جہنمی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔