Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 2:273 — بچھیا(البقرة)

خیرات ان غریبوںں کو جانی چاہیے جو خدا کی راہ میں تکلیف اٹھا رہے ہیں، اور ہجرت بھی نہیں کر سکتے۔ ان کے وقار کے باعث بے خبر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ امیر ہیں۔ لیکن تم انہیں خاص نشانیوں سے پہچان سکتے ہو ۔ وہ لوگوں سے مسلسل طور پربھیک نہیں مانگتے۔ تم جو بھی خیرات دیتے ہو ، خدا اس سے مکمل طور پر باخبر ہے۔

[2:272] تم کسی کو ہدایت دینے کے ذمہ دار نہیں ہو۔صرف خدا ہی ہے جو ہدایت دیتا ہے ان کو جو (ہدایت) پانا چاہتے ہیں۔ تم جو بھی خیرات دیتے ہو وہ تمہارے اپنی ہی بہتری کے لئے ہے۔ تم جو بھی خیرات دینا وہ خدا کی رضا کے لیے ہونی چاہیے ۔ اور تم جو بھی خیرات دو گے اس کا تمہیں بدلہ ملے گا ، بغیر کسی ناانصافی کے ۔

[2:274] جو لوگ رات دن، پوشیدہ اور علانیہ خیرات دیتے ہیں، اس کا اجر وہ اپنے پروردگار سے پاتے ہیں ؛ نہ انہیں کوئی خوف ہوگا، نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔