قرآن 2:59 — بچھیا(البقرة)
لیکن ان میں سے جو ظالم تھے انہوں نے ان احکامات کے علاوہ دیگر احکامات پر عمل کیا ۔ان حد سے گزرنے والے لوگوں کے ظلم کی وجہ سے ہم نے آسمان سے ان پر عذاب نازل کیا۔
[2:58] یاد کرو جب ہم نے کہا تھا ’’اس شہر میں داخل ہوجاؤ،جہاں تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو تم چاہو گے۔صرف دروازے میں جھک کر داخل ہوجاؤ اورلوگوں کو اچھے طریقے سے پیش آؤ۔ہم تمہارے گناہ معاف کردینگے اور پرہیز گاروں کیلئے نعمت بڑھا دینگے‘‘۔
[2:60] یاد کرو جب موسی ٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی طلب کیا تو ہم نے کہا’’ اپنا اعصا اس پتھر پرمارو‘‘۔اس کے بعد وہاں سے پانی کے بارہ چشمیں پھوٹ پڑے۔ان میں سے ہر قبیلے کے لوگوں نے جان لیا کہ اس کے حصے کا پانی کونسا ہے ۔خدا کی نعمتوں میں سے کھاؤ پیو اور زمین پر فساد نہ پھیلاؤ۔