قرآن 2:84 — بچھیا(البقرة)
ہم نے تم سے یہ وعدہ لیا تھا کہ، تم خون نہیں بہانا اور نہ ہی ایک دوسرے کو ان کےگھروں سے نکالنا ۔تم نے اس سے اتفاق کیا اور شہادت دی ۔
[2:83] ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا کہ :’’تم خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرنا ۔تم اپنے والدین کی عزت اور رشتہ داروں ،یتیموں اور مسکینوں کا خیال رکھنا ۔تم لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا ، تم نماز قائم کرنا اور زکواۃ ادا کرنا ۔ “لیکن تم نے اس کے بعد روگردانی کی، سواۓ چند لوگوں کے ،اور تم متنفر ہو گۓ۔
[2:85] اس کے باوجود ،یہاں تم ہو کہ ایک لوگ ایک دوسرے کو قتل کررہے ہو اور تم میں سے کچھ کو گھروں سے نکال رہے ہو۔ان کے خلاف جتھہ بندی کرتے ہیں، گناہگاری اور بدنیتی سے ۔یہاں تک کہ جب انہوں نے ہتھیار بھی ڈال دیے، تو تم نے ان سے تاوان طلب کیا۔اولً تو تمہیں منع کیا گیا تھا کہ ان کو گھر سے نہ نکالنا ۔کیا تم کتاب کے کچھ حصہ کو مانتے ہو اور کچھ کو نہیں مانتے ؟تم میں سے جو ایسا کرتے ہیں ان کیلئے کیا سزا ہونی چاہیے ، سواۓاس دنیا میں بھی ذلت اور آخرت کے روز اس سے بھی کہیں برا عذآب۔تم جو کچھ بھی کرتے ہو خدا اس سے کبھی بھی بے خبر نہیں۔