قرآن 27:64 — چیونٹی(النمل)
کون ہے وہ جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے، پھر اسے دہراتا ہے ؟ کون ہے وہ جو تمہارے لئے آسمان اور زمین سے فراہم کرتا ہے ؟ کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ کہہ دوکہ، "مجھے اپنا ثبوت دکھاؤ، اگر تم سچے ہو تو ۔"
[27:63] کون ہے وہ جو زمین اور سمندر کی تاریکیوں میں تمہاری رہنمائی کرتاہے؟کون ہے وہ جو اچھی خبر کے ساتھ ہوائیں بھیجتا ہے اپنی رحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے؟ کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود ہے؟ خدا بلند تر ہے، کسی کو شریک رکھنے سے برتر۔
[27:65] کہہ دو کہ، "کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں خدا کے سوا مستقبل کو نہیں جانتا ہے ۔ انہیں تو شعور بھی نہیں ہے کہ وہ کس طرح یا کب دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ۔"