Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 28:79 — تاریخ (القصص)

ایک دن وہ مکمل جاہ و جلال میں اپنے لوگوں کے پاس باہر آیا ۔ وہ جو اس دنیاوی زندگی کو ترجیح دیتے تھے بولے ، "اوہ، کاش ہم اس خزانے کے مالک ہوتے جسے قارون نے حاصل کیا ہے۔ درحقیقت ،یہ بہت ہی خوش قسمت ہے ۔"

[28:78] اس نے کہا کہ، "میں نے یہ سب کچھ اپنی چالاکی کے ذریعے سے پایا ہے۔" کیا اس نے یہ احساس نہیں کیا تھا کہ خدا نے اس سے قبل نسلوں کو ہلاک کر ڈالا جواس سےکہیں زیادہ طاقتور تھیں ، اور تعداد میں زیادہ ؟ (ہلاک کردہ) ظالموں سے ان کے جرائم کے بارے میں نہیں پوچھا گیا ۔

[28:80] وہ جنہیں علم سے نوازا گیا تھا، انہوں نے کہا، " تم پر افسوس ہے، خدا کا اجر ان کے لئے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لائیں اور نیک زندگی گزاریں۔" اسے کوئی نہیں حاصل کرتا سوائے ان کے جو ثابت قدم ہوں۔