Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:119 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

یہاں تم ہو ان سے محبت کرتے ہوۓ جبکہ وہ تم سے محبت نہیں کرتے اور تم تمام کتاب پر ایمان رکھتے ہو ۔ جب وہ تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں،” ہم ایمان لاۓ “، مگر جیسے ہی جدا ہوتے ہیں تو تمہاری طرف غصے سے اپنی انگلیاں چباتے ہیں۔ کہہ دو کہ ،”تمُ مت جاؤ اپنے طیش میں “۔ خدا تمہارے اندرون ترین خیالات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔

[3:118] اے لوگوجو ایمان لائے ہو،ان غیر لوگوں کو دوست مت بنائو جو تمہیں نقصان پہنچانے کی خواہش سے کبھی نہیں رکتے ؛وہ تمہیں تکلیف میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ان کی نفرت ان کے منہوں سے برستی ہے او روہ جو انہوں نے سینوں میں چھپایا ہوا ہے اس سے بھی بدتر ہے۔ہم اسی طرح تمہارے لیۓ اپنی آیات کی وضاحت کرتے ہیںجبکہ، اگر تم سمجھو تو۔

[3:120] جب تمہاری طرف کوئی بھلائی آتی ہے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے اور جب تم پہ مصیبت آتی ہے تو یہ لوگ خوش ہوتے ہیں ۔ اگر تم صبر سے کام لو اور راہ راست پر قائم رہو تو ان کی کوئی بھی چال تم کو نقصان نہ پہنچا سکے گی ۔ خدا ان کے ہر عمل سےمکمل طور پر واقف ہے ۔