Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 3:155 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)

یقینادوفوجوں کے درمیان جنگ کے وقت جو لوگ پھر گئے تھے ان قدم شیطان نے ڈگمگا دیئے تھے ۔اسطرح ان کی کردہ بعض لغزشیں واضح ہوگئیں،خدا نے انہیں معاف کردیا ۔خدا معاف کرنے والا اور بردبار ہے۔

[3:154] پسپائی کے بعد خدا نے تم پر اطمینان بخش حالت طاری کردی جس پر تم میں بعض کو اونگھ آگئی ۔تم لوگوں میں سے دوسرے صرف اپنے بارے میں فکر کرتے تھے خدا کے بارے میں طر ح طرح کے غلط گمان کرنے لگا ایسے گمان جو وہ زمانہ جاہلیت میں کرتے تھے ۔انہوں نے کہا ،’’کیا اس میں ہمار ا بھی کوئی عمل دخل ہے؟کہو،’’سارا عمل دخل خدا کا ہے۔‘‘یہ لوگ اپنے دلوں میں جو کچھ چھپائے ہوئے تھے تم پر ظاہر نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے کہا،’’اگر ہمارے بس میں ہوتا تو ہم میں سے کوئی بھی اس جنگ میں مارا نہ جاتا۔‘‘کہہ دو،’’اگر تم گھروں میں ٹھہر جاتے تو جن لوگوں کی موت لکھی ہوئی تھی وہ خود قتل گاہوں کی طرف نکل آتے۔‘‘اس طرح خدا تمہارے اصل ارادے ظاہر کرنے کےلئے تمہیں آزماتا ہے اور اس لیے بھی کہ تمہارے دل میں جو کچھ ہے وہ معلوم ہوسکے ۔خدا تمہارے دلوں میں موجود خیالات کو خوب جانتا ہے ۔

[3:156] اے لوگوجوایمان لائے ہو،’’ان لوگوں کی طرح مت ہوجاناجنہوں نے کفر کیا اورجن کے رشتہ دار سفر پر جاتے یا جنگ میں شریک ہوتے تو کہتے ،’’اگر یہ ہمارے پاس ٹھہرے رہتے تو انہیں موت آتی اور نہ یہ مارے جاتے ۔‘‘خدا اس قسم کی باتو ں کو ان کے دل میں غم کا ذریعہ بنادیتا ہے ۔خداہی کے اختیار میں ہے زندگی اور موت۔تم جو کچھ بھی کرتے ہوخدا اس کو دیکھ رہا ہے۔