قرآن 3:19 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
ایک واحد مذہب جس کی خدا نے منظوری دی ہے ۰ وہ ”فرمانبرداری “ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ جن لوگوں کو کتاب ملی ہے وہی حسد کی وجہ سے علم ہونے کے باوجود اس حقیقت سے اختلاف کرتے ہیں۔ خدا کی آیتوں کے ایسے انکار کرنے والوں کے لئے، خدا حساب لینے میں انتہای سخت ہے۔
[3:18] خدا شہادت دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہی شہادت فرشتے اور اہل علم دیتے ہیں۔ سچائی اور انصاف کے ساتھ وہ حقیقی خدا ہے؛ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ قادرمطلق ، انتہای دانا ہے۔
[3:20] اگر وہ تم سے بحث کریں تو کہو کہ میں خدا کے سامنے سر جھکا چکا ہوں ، میں اور وہ جو میری پیروری کرتے ہیں ۔تم ان لوگوں کو اعلان کردو جنہیں کتاب ملی ، اور ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی جنہیں نہیں ملی ، ”کیا تم فرمانبرداری کرو گے؟ “ اگر وہ فرمابرداری کرتے ہیں تو پھر وہ ہدایت پا چکے ہیں لیکن اگر وہ منہ پھیر لیتے ہیں تو پھر تمہاری واحد ذمہ داری اس پیغام کو پہنچانا ہے۔ خدا تمام لوگوں کو دیکھنے والا ہے۔