قرآن 3:20 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
اگر وہ تم سے بحث کریں تو کہو کہ میں خدا کے سامنے سر جھکا چکا ہوں ، میں اور وہ جو میری پیروری کرتے ہیں ۔تم ان لوگوں کو اعلان کردو جنہیں کتاب ملی ، اور ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی جنہیں نہیں ملی ، ”کیا تم فرمانبرداری کرو گے؟ “ اگر وہ فرمابرداری کرتے ہیں تو پھر وہ ہدایت پا چکے ہیں لیکن اگر وہ منہ پھیر لیتے ہیں تو پھر تمہاری واحد ذمہ داری اس پیغام کو پہنچانا ہے۔ خدا تمام لوگوں کو دیکھنے والا ہے۔
[3:19] ایک واحد مذہب جس کی خدا نے منظوری دی ہے ۰ وہ ”فرمانبرداری “ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ جن لوگوں کو کتاب ملی ہے وہی حسد کی وجہ سے علم ہونے کے باوجود اس حقیقت سے اختلاف کرتے ہیں۔ خدا کی آیتوں کے ایسے انکار کرنے والوں کے لئے، خدا حساب لینے میں انتہای سخت ہے۔
[3:21] جن لوگوں نے خدا کی آیات کو جھٹلایا، اور نبیوں کو ناحق قتل کیا، اور ان لوگوں کو قتل کیا جو انصاف کی ترغیب دیتے تھے، ان سے دردناک عذاب کا وعدہ کرو۔