قرآن 3:21 — ٓعمران کی اولاد(آل عمران)
جن لوگوں نے خدا کی آیات کو جھٹلایا، اور نبیوں کو ناحق قتل کیا، اور ان لوگوں کو قتل کیا جو انصاف کی ترغیب دیتے تھے، ان سے دردناک عذاب کا وعدہ کرو۔
[3:20] اگر وہ تم سے بحث کریں تو کہو کہ میں خدا کے سامنے سر جھکا چکا ہوں ، میں اور وہ جو میری پیروری کرتے ہیں ۔تم ان لوگوں کو اعلان کردو جنہیں کتاب ملی ، اور ساتھ ہی ان لوگوں کو بھی جنہیں نہیں ملی ، ”کیا تم فرمانبرداری کرو گے؟ “ اگر وہ فرمابرداری کرتے ہیں تو پھر وہ ہدایت پا چکے ہیں لیکن اگر وہ منہ پھیر لیتے ہیں تو پھر تمہاری واحد ذمہ داری اس پیغام کو پہنچانا ہے۔ خدا تمام لوگوں کو دیکھنے والا ہے۔
[3:22] ان کے اعمال ضائع کر دیے گےہیں،اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہو گا۔