قرآن 39:37 — ہجوم (الزمر)
اور جس کسی کی بھی خدا رہنمائی کرتا ہے، اسے کوئی چیز بھی گمراہ نہیں کر سکتی ۔ کیا خدا قادرِمطلق نہیں، اِنتقام لینے والا؟
[39:36] کیاخدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہے؟وہ تمہیں ان شرکاء کے ذریعے ڈراتے ہیں جنہیں یہ خدا کے ساتھ قائم کرتے ہیں ۔ خدا جسے بھی گمراہ کرتا ہے، اس کی کوئی چیز بھی رہنمائی نہیں کر سکتی ۔
[39:38] اگر تم ان سے پوچھو کہ، " زمین اور آسمان کو کس نے پیدا کیا ہے؟" وہ کہیں گے، "خدا"۔ کہہ دو کہ، " تم کیوں خدا کے ساتھ شرکاء مقرر کرتے ہو؟ اگر خدا کی مرضی ہو تی کہ مجھے کوئی مصیبت پہنچے، کیا وہ ایسی مصیبت کو دور کر سکتے ہیں؟ اور اگر اس کی مرضی ہو کہ مجھے کوئی نعمت ملے، کیا وہ ایسی نعمت کو روک سکتے ہیں؟" کہہ دو کہ، "خدا میرے لئے کافی ہے"۔ اس پر تمام بھروسہ کرنے والے بھروسہ کریں۔