قرآن 39:48 — ہجوم (الزمر)
وہ گناہ آلود اعمال جو انہوں نے کمائے تھے انہیں دکھا دیے جائیں گے، اور وہی چیزیں جن کا یہ مزاق اُڑایا کرتے تھے واپس آ کر انہیں ستائیں گی۔
[39:47] اگر وہ جنہوں نے ظلم کیااس کی ملکیت رکھتے زمین پر جو کچھ بھی موجود ہے ، یہاں تک کہ اس سے دُگنا بھی تو وہ باآسانی اسے چھوڑ دیتے قیامت کے دن کے دردناک عذاب سے بچنے کے لئے۔انہیں دکھادے گا خدا وہ جس کی انہیں کبھی توقع ہی نہ تھی۔
[39:49] اگر انسان کو بدبختی چھوتی ہے، تو وہ ہم سے فریاد کرتا ہے، لیکن جیسے ہی ہم اسے کسے نعمت سے نوازتے ہیں، وہ کہتا ہے کہ، " یہ میں نے اپنی ہی ذہانت کی وجہ سے پایا ہے!" درحقیقت یہ صرف ایک آزمائش ہے، لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔