قرآن 4:101 — خواتین(النساء)
جنگ کے دوران جب تم سفر پر ہو ،اگر تمہیں خطرہ ہوکہ دشمن حملہ کردینگے، ا س صورت میںاگر تم نمازیں مختصر کرلو تو کوئی حرج نہیں۔یقینا کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔
[4:100] جو کوئی خدا کی راہ میں ہجرت کرتا ہے اس کو زمین پر عظیم نعمتیں اور خزانے ملیں گے ۔اور جو خدا اوررسول کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑتا ہے اوراسی حالت میں اس کی موت آجائے تو اس کا صلہ خدا کے ہاں محفوظ ہے۔خدا معاف کرنے والا اور رحیم ہے ۔
[4:102] اور جب تم ان کے ساتھ ہو اور نماز کی امامت کرنے لگو تو چاہیے کہ تم میں سے بعض بطور محافظ کھڑ ے ہوجائیں،وہ ہتھیار پکڑے پیچھے کھڑے رہیںجبکہ تم نماز میں مصروف ہو ۔اور اس کے بعد دوسرا گروہ جس نے ابھی نماز ادا نہیں کی وہ اپنی باری پرتمہارے ساتھ نماز پڑھے اور دوسرے ان کی حفاظت کریں اور ہتھیار پکڑے رکھیں ۔جولوگ کافر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اپنے ہتھیار اور سامان سے غافل ہوجائوتاکہ وہ تم پر یکبار حملہ کردیں۔اگر تم بارش یا زخم کی وجہ سے دقت محسوس کروتواسلحہ رکھ دینے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ تم خبردار رہو۔خدا نے کافروں کےلئے شرمناک سزا تیار کررکھی ہے ۔