Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 4:102 — خواتین(النساء)

اور جب تم ان کے ساتھ ہو اور نماز کی امامت کرنے لگو تو چاہیے کہ تم میں سے بعض بطور محافظ کھڑ ے ہوجائیں،وہ ہتھیار پکڑے پیچھے کھڑے رہیںجبکہ تم نماز میں مصروف ہو ۔اور اس کے بعد دوسرا گروہ جس نے ابھی نماز ادا نہیں کی وہ اپنی باری پرتمہارے ساتھ نماز پڑھے اور دوسرے ان کی حفاظت کریں اور ہتھیار پکڑے رکھیں ۔جولوگ کافر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم اپنے ہتھیار اور سامان سے غافل ہوجائوتاکہ وہ تم پر یکبار حملہ کردیں۔اگر تم بارش یا زخم کی وجہ سے دقت محسوس کروتواسلحہ رکھ دینے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ تم خبردار رہو۔خدا نے کافروں کےلئے شرمناک سزا تیار کررکھی ہے ۔

[4:101] جنگ کے دوران جب تم سفر پر ہو ،اگر تمہیں خطرہ ہوکہ دشمن حملہ کردینگے، ا س صورت میںاگر تم نمازیں مختصر کرلو تو کوئی حرج نہیں۔یقینا کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں۔

[4:103] جب تم نماز پڑھ چکو تو خدا کو کھڑے ،بیٹھے اورلیٹے ہوئے یاد کرو*۔اور جب جنگ ختم ہوجائے تو نماز ادا کرو؛اہل ایمان کےلئے مقررہ اوقات پر نماز ادا کرنا فرض کی گئی ہے ۔